Tarke Jamaat Ki Adat Fisq Hai

Khizr-e-rah Monthlykhizr-e-rah-Aug-2015➤ Irfani Majlis                                                                  Download_Pdf 

ترک جماعت کی عادت فسق ہے
گذشتہ دنوں بعض اسباب کے تحت ایک ہی دن میری دو وقت کی جماعت چھوٹ گئی،اسی رات میں نے حضرت داعی اسلام شیخ ابوسعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی دام ظلہ کو خواب میں دیکھا۔
میں نے عرض کی: حضور !کیاترک جماعت سے کوئی فاسق ہوجاتا ہے؟
حضرت نے فرمایا:مسئلہ مت پوچھو،جماعت کی پابندی کرو۔پھر حضرت نے فرمایاکہ ترک جماعت سے کوئی فاسق نہیں ہوتا،البتہ اس کی عادت ضرور فسق ہے۔شیخ نے مزیدفرمایا:بعض بچے اتنے باشعور اور باحوصلہ ہوتے ہیں کہ وہ جب سے چلنا شروع کرتے ہیںپھرکبھی وہ گرتے ہی نہیں اور بعض بچے ایسے ضعیف حوصلہ اور بے اعتماد ہوتے ہیں کہ بڑے ہوکر بھی گرتے سنبھلتے رہتے ہیں۔اُسی طرح دین کے معاملےمیں بعض بچےایسے بھی ہوتے ہیںکہ پانچ سال سے ہی اُنھیں شریعت پر اِستقامت حاصل ہوجاتی ہے،جب کہ دوسرے لوگ بوڑھاپے تک ارادہ کرتےاورحوصلہ بڑھاتےرہ جاتے ہیں،انھیں استقامت نصیب نہیںہوتی۔
یہ باتیں خواب کی ہیں لیکن اس کے باوجودمیں نے اُنھیں اس لیے نقل کردیاکہ اُن میں طالبین کے لیے بڑا فائدہ ہے۔نیز اس لیے بھی کہ مشائخ سے بطریق خواب تلقین وتعلیم کی روایت قدیم ہے۔خود حضرت شیخ کے بہت سے مریدین سے اِس قسم کے واقعات مروی ہیں۔
خضرِراہ ، اگست ۲۰۱۵ء

0 Comments

اپنی رائے پیش کریں